ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ تعلقہ میں تیز بارش کی وجہ سے جائیدادوں کو پہنچا نقصان 

کمٹہ تعلقہ میں تیز بارش کی وجہ سے جائیدادوں کو پہنچا نقصان 

Sat, 08 Jul 2023 14:20:19    S.O. News Service

کمٹہ، 8 / جولائی (ایس او نیوز)گزشتہ چار پانچ دنوں سے جاری مسلسل بارش کی وجہ سے کمٹہ تعلقہ میں ندی نالوں میں پانی بڑی مقدار میں بہنے لگا ہے جس سے ندی کنارے رہنے والے افراد درپیش خطرے سے پریشان ہوگئے ہیں ۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر گھروں اور دیگرجائیداد کو نقصان پہنچا ہے ۔ اس کے علاوہ عام زندگی میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔

موسلا دھار بارش سے و نلّی ہیڈ بندر کے پاس واقع سینٹ اینتھونی چرچ کمپاونڈ کی اونچی دیوار گر گئی ۔ اس سے ایک لاکھ روپے تک کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ اسی طرح الولّی، چیکولّی ، ہولنگدّے، منکی کاگل میں گھروں کی نقصان پہنچنے کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں ۔ 
    
شہر کے آئی ٹی آئی کالج کے پاس موجود ٹرانسفارمر پر درخت گرنے بجلی کا کھمبا ٹوٹ گیا ۔ اس کے علاوہ مضافات میں کئی مقامات پر بھاری ہواوں اور بارش کے دوران درخت گرنے سے گھروں کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے ۔ 
    
گوکرن سے ملی اطلاعات کے مطابق بہت زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے یہاں کے اہم راستوں کی حالت بہت ہی زیادہ خراب ہوگئی ہے ۔ مہابلیشور مندر کے ڈائننگ ہال پر بنی چھپرے کی چھت ہوا میں اڑ گئی ۔ نیشنل ہائی وے پر پانی جمع ہونے سے آمد و رفت اور نقل و حمل میں بہت زیادہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔

ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے افسران اور عملہ بارش سے متاثرہ مقامات کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرین کو معاوضہ دلانے کا تیقن دے رہے ہیں ۔


Share: